Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

فیصل آباد میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

فیصل آباد: سینٹرل جیل میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدی...

فیصل آباد: سینٹرل جیل میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں اخلاق اور شوکت کو پھانسی پر لٹکایا دیا، دونوں مجرموں کو 2001 میں 2 سگے بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 300 سے زائد قیدیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles